بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم

آپ سب جانتے ہیں کہ ہر سیکشن کے الگ الگ قوانین ہیں تو اسی طرح ڈیئزاین شاعری کے بھی کچھ قوانین ہیں جو کہ آپ کو بتائے جا رہے ہیں۔


قوانین


١-اس حصے میں آپ مشہور شعراء کی شاعری ڈئزاین کر سکتے ہیں جیسے کہ سر محمد علامہ اقبال،امجد اسلام امجد، احمد فراز،میر تقی میر،وصی شاہ،پروین شاکر،محسن نقوی،وغیرہ وغیرہ،


٢۔آپ صرف اردو زبان میں ہی پوسٹ کر سکتے ہیں۔اگر کسی اور زبان میں میں آپ نے یہاں پوسٹ کی تو وہ پوسٹ فی الفور حذف کر دی جائے گی۔


٣۔ کسی بھی دوسری ویب سائٹ سے کاپی کیا گیا مواد یہاں پوسٹ نہ کیا جائے معلوم ہو جانے پر وہ پوسٹ فی الفور حذف کر دی جائے گی۔


۴۔ شاعری کے علاوہ جتنی بھی پوسٹیں ہونگی وہ ان کے اصل سیکشن میں منتقل کر دی جائیں گی۔

۵۔ پریسم اُردو ایک فیملی فورم ہے اس لئے اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کے کسی بھی فرد کی دل آزاری نہ ہو،بیہودہ اور ناشائستہ زبان بالکل ممنوع ہے۔

٦۔ دوسرے تمام ممبران کی عزت اور احترام کا بھی خیال رکھیں اور ''تو'' ''تم'' جیسے الفاظ سے مکمل پرہیز کرئیں، کیونکہ اردو کی اصل خوبصورتی اس میں ہے کہ آپ ہر چھوٹے بڑے کو '' آپ" سے مخاطب کریں۔

٧۔ آپ جو بھی ڈئیزاین بنائیں تو اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کے بیک گرونڈ میں کسی بھی قسم کی کوئی نازیبا تصویر نہ ہو اگر اس طرح کی کوئی بھی تصویر ہوئی تو وہ پوسٹ فی الفور حذف کر دی جائے گی.

٨ ۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کے آپ کی شاعری میں شراب میخانے کا ذکر نہ ہو ۔ اگر ایسی کوئی پوسٹ ہوئی تو اس کو فی الفور حذف کر دیا جائے گا۔۔۔

براۓ مہربانی قوانین کا خیال رکھیں۔

اگر قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی کرنی ہو تو آپ کو یہاں پر بتایا جائے گا۔